01:52 , 26 اپریل 2026
Watch Live

این ہیتھوے کو مداح کی جانب سے قرآن پاک تحفے میں دینے کی ویڈیو وائرل

این ہیتھوے کو مداح کی جانب سے قرآن پاک کا تحفے

این ہیتھوے وائرل ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں ہالی وڈ اداکارہ کو ایک مداح کی جانب سے قرآن پاک تحفے میں دیا جاتا ہے۔

یہ واقعہ لندن میں فلم The Devil Wears Prada 2 کے پریمیئر کے دوران پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں مداح اداکارہ سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ این ہیتھوے مداحوں سے مل رہی ہیں، آٹوگراف دے رہی ہیں اور تصاویر بنوا رہی ہیں۔

اسی دوران ایک مداح نے اداکارہ کو قرآن پاک تحفے میں پیش کیا جسے انہوں نے مسکراتے ہوئے قبول کیا اور شکریہ ادا کیا۔

مداح نے بتایا کہ انہوں نے این ہیتھوے کو ایک انٹرویو میں “انشاءاللہ” کہتے سنا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ تحفہ دینے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION