03:12 , 26 اپریل 2026
Watch Live

عالمی سطح پر بھنگ کے استعمال میں اضافہ، صحت کے سنگین خدشات سامنے آ گئے

بھنگ استعمال عالمی صحت خطرات THC اضافہ
بھنگ استعمال عالمی صحت خطرات THC اضافہ

عالمی سطح پر بھنگ اور چرس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 24 کروڑ سے زائد افراد اس کے عادی ہیں، جس کے باعث یہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غیر قانونی منشیات بن چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں تقریباً 24.4 کروڑ افراد نے بھنگ کا استعمال کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے استعمال میں اضافہ خاص طور پر ان ممالک میں زیادہ ہے جہاں قانونی یا نیم قانونی پالیسیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں بھنگ میں نشہ آور کیمیکل ٹی ایچ سی (THC) کی مقدار 3 سے 5 فیصد تک ہوتی تھی، تاہم اب بعض جدید مصنوعات میں یہ مقدار 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس سے اس کے صحت پر اثرات مزید خطرناک ہو گئے ہیں۔

رضا پہلوی کے ایران حملوں پر بیانات سے بحث چھڑ گئی

ماہرین کے مطابق زیادہ طاقتور بھنگ کے استعمال سے ذہنی دباؤ، گھبراہٹ اور ایمرجنسی کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خاص طور پر کھانے والی بھنگ میں مقدار کا درست اندازہ نہ ہونے کے باعث صارفین اکثر زیادہ مقدار استعمال کر لیتے ہیں، جس سے شدید گھبراہٹ اور نفسیاتی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔

تحقیقات سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ بھنگ کا استعمال ذہنی صحت کے مسائل جیسے اضطراب اور ڈپریشن سے جڑا ہوا ہے۔ بعض افراد میں یہ علامات مزید شدید ہو جاتی ہیں، خصوصاً زیادہ THC والی مصنوعات کے استعمال سے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ بھنگ استعمال کرنے والے افراد میں تقریباً 20 سے 30 فیصد افراد نشے کی بیماری (Cannabis Use Disorder) کا شکار ہو سکتے ہیں۔ نوجوانوں میں اس کے استعمال سے نفسیاتی امراض، بائی پولر ڈس آرڈر اور یادداشت میں کمی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

قلبی امراض کے حوالے سے تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بھنگ استعمال کرنے والوں میں دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بھی نمایاں طور پر زیادہ پایا گیا ہے، جبکہ بعض مطالعات میں اسے تمباکو کے برابر خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION