03:12 , 26 اپریل 2026
Watch Live

پنجاب میں ڈرون پر پابندی میں 30 روز کی توسیع، دفعہ 144 نافذ برقرار

ڈرون پر پابندی

پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کو روکا جا سکے۔

حکومت پہلے ہی سکیورٹی صورتحال کے باعث ڈرون کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کر چکی ہے اور غیر قانونی استعمال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ شادی ہالز اور مارکیز کے اندر چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، لیکن اس کی مکمل ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق انٹیلی جنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے تاکہ وہ اپنے آپریشنز جاری رکھ سکیں۔

یہ پابندی اب 25 مئی تک مؤثر رہے گی، جس کا مقصد صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION