05:58 , 26 اپریل 2026
Watch Live

کاش پٹیل کی ماضی کی گرفتاریوں کا انکشاف، ایف بی آئی چیف تنازع کی زد میں

کاش پٹیل

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے متعلق رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں اپنی جوانی میں دو مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاش پٹیل نے مبینہ طور پر خود ان واقعات کا اعتراف کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعات ان کی پیشہ ورانہ زندگی سے پہلے کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2005 میں میامی ڈیڈ پبلک ڈیفنڈر کے دفتر میں جمع کرائی گئی ایک دستاویز میں ان واقعات کا ذکر کیا گیا تھا، جو مبینہ طور پر ریکارڈ کا حصہ تھے۔

ایک واقعے میں انہوں نے لکھا کہ وہ دوستوں کے ساتھ ایک بار میں موجود تھے جہاں انہوں نے شراب پی، بعد ازاں گھر جاتے ہوئے راستے میں پیشاب کرنے کی کوشش پر پولیس نے گرفتار کیا۔

دوسرے واقعے کے مطابق 2001 میں یونیورسٹی آف رچمنڈ میں تعلیم کے دوران بھی انہیں شراب نوشی کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔

کاش پٹیل نے اپنے بیان میں ان واقعات پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے عمومی کردار کی عکاسی نہیں کرتے اور یہ سب ماضی کے محدود واقعات تھے۔

تاہم ایف بی آئی کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش پٹیل کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی انہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION