اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی شرح گیارہ اعشاریہ پچاس فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت شرح سود میں سو بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا۔
اس سے قبل شرح سود دس اعشاریہ پچاس فیصد تھی، جسے بڑھا کر گیارہ اعشاریہ پچاس فیصد کر دیا گیا ہے۔
The Monetary Policy Committee decided to raise the policy rate by 100 basis points to 11.50% w.e.f 28-Apr-2026 in its meeting held on 27-Apr-2026.
— SBP (@StateBank_Pak) April 27, 2026
معاشی ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس نے عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے، تاہم اس کا اثر کاروباری سرگرمیوں اور عوامی اخراجات پر بھی پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر روزمرہ استعمال کی اشیا پر پڑتا ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔



















