11:41 , 30 اپریل 2026
Watch Live

باقر قالیباف کا امریکی وزیر خزانہ پر تنقید، تیل 140 ڈالر تک جانے کی پیشگوئی

باقر قالیباف

ایران کے چیف مذاکرات کار اور اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں عالمی تیل مارکیٹ میں بے یقینی کا سبب قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کے غیر سنجیدہ اور غیر حقیقت پسندانہ مشوروں نے تیل کی قیمت کو 120 ڈالر تک پہنچا دیا ہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو قیمت 140 ڈالر تک جا سکتی ہے۔

باقر قالیباف نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی اور نہ ہی تیل کی پیداوار رکنے کا کوئی امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین دن گزرنے کے باوجود نہ کوئی کنواں خشک ہوا ہے اور نہ ہی ایسا 30 دن میں ہونے کا امکان ہے، اس لیے امریکی بیانات حقیقت سے دور ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 121 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، جو چار سال کی بلند ترین سطح ہے، اور ماہرین مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION