نئی فلم کے لیے ہیروئن کی تلاش میں مشکلات، سید نور

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے اپنی نئی فلم کے لیے ہیروئن کی کاسٹنگ میں درپیش مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سید نور نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب اداکاروں کے رویے اور تقاضوں میں نمایاں تبدیلی آ گئی ہے۔ ان کے مطابق پہلے اداکار زیادہ تعاون کرنے والے ہوتے تھے، تاہم اب صورتحال مختلف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج کل کئی اداکار اپنی سہولیات کے لیے مختلف شرائط رکھتے ہیں جن میں پرسنل سیکرٹری، ذاتی میک اپ اور ہیئر ڈریسر، بزنس کلاس سفری ٹکٹ اور الگ وینیٹی وین شامل ہوتی ہے۔
ناصر ادیب نے سید نور اور صائمہ کی خفیہ شادی سے متعلق مزید انکشافات کر دیے
سید نور کے مطابق ایسے اخراجات اور تقاضے ہر پروجیکٹ برداشت نہیں کر سکتا، اسی وجہ سے وہ زیادہ تر نئے اداکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پوری فلمی زندگی میں انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا ہے۔
ہدایتکار نے مزید وضاحت کی کہ وہ ان مطالبات کو "نخرے” نہیں بلکہ "پروٹوکولز” سمجھتے ہیں، تاہم ان کا اثر فلم کی کاسٹنگ اور بجٹ پر پڑتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اپنی نئی فلم "چوڑیاں 2” کے لیے ہیروئن کے انتخاب میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔










