01:49 , 5 مئی 2026
Watch Live

پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان، محسن نقوی

پی ایس ایل نئے وینیوز محسن نقوی پی سی بی
پی ایس ایل نئے وینیوز محسن نقوی پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئے وینیوز بھی شامل کیے جائیں گے، جس سے ٹورنامنٹ کو مزید وسعت دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے فائنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ کے شاندار نظم و ضبط اور جوش و خروش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جذبہ قابلِ دید تھا اور لاہور کے عوام نے کرکٹ سے اپنی گہری وابستگی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ زندہ دلانِ لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر وہ بے حد متاثر ہوئے۔ شائقین نے دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کیا اور کھیل کو خوب انجوائے کیا، جو پاکستان میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔

آئینی عدالت نے بلوچستان چیف سیکرٹریز کی تاحیات مراعات کالعدم قرار دے دیں

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئندہ ایڈیشن یعنی پی ایس ایل 12 کو مزید بڑا اور بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں نئے شہروں اور اسٹیڈیمز کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔

محسن نقوی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وزیراعظم سے اس بار کراؤڈ کی اجازت لینا آسان نہیں تھا کیونکہ وہ ایندھن کے کم استعمال پر زور دے رہے تھے، تاہم ان کی ذاتی دلچسپی بھی اس بات میں شامل تھی کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پی ایس ایل مزید کامیاب ہوگا اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION