03:40 , 27 اپریل 2025
Watch Live

آئی ٹی ایف ماسٹرز 40+ مکسڈ ڈبلز چیمپئن شپ میں اعصام الحق کی شاندار کامیابی

اعصام الحق

ماناوگات، ترکی: پاکستان کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے اپنی فرانسیسی پارٹنر مگالی جیرارڈ کے ساتھ آئی ٹی ایف ماسٹرز 40+ ورلڈ چیمپئن شپ مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔

فائنل میں، اعصام اور مگالی نے جرمنی کے کیتھرینا راتھ اور آندریاس تھیویسن کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) کے مطابق، میچ کے دوران ایک زبردست موڑ آیا جب عیصام اور ان کی ساتھی پہلے سیٹ میں 5-2 سے پیچھے تھے، لیکن انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 7-5 سے جیت حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں انہوں نے 6-3 کی برتری کے ساتھ فتح اپنے نام کی۔

فتح کے بعد اعصام الحق نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"میں اس کامیابی پر بے حد خوش اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے مزید ایک گولڈ میڈل پاکستان کے لیے جیتنے کی ہمت اور طاقت دی۔ یہ جیت پوری قوم کے نام ہے، خاص طور پر یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ایک تحفہ۔ عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند ہوتے دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے، جو ہماری قوم کے عزم اور حوصلے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION