آئی پی ایل میں فرنچائز پر میچ فکسنگ کے الزامات

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے حالیہ ایڈیشن میں ایک بڑا تنازع سامنے آگیا ہے، جہاں راہول ڈریوڈ سے وابستہ ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی پی ایل کے دوران ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسکینڈل نے نہ صرف لیگ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے آئی پی ایل کی مقبولیت کو مزید دھچکا لگا ہے۔
تاحال راجستھان رائلز یا راہول ڈریوڈ کی جانب سے کسی قسم کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم شائقین کرکٹ اور ماہرین اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
- اسلام آباد: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر…14 گھنٹے پہلے















