10:21 , 18 مئی 2025
Watch Live

اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو منشیات کیس میں ضمانت مل گئی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ساحر حسن دو ماہ سے جیل میں ہیں اور عدالتی ریمانڈ پر ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم سے 557 گرام گانجا برآمد ہوا تھا۔

عدالت نے حکومت کو خصوصی عدالتوں کی تشکیل کے حوالے سے بھی ہدایت جاری کی، جبکہ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی نے کہا کہ قانون سازی کے بعد نئی عدالتیں قائم کی جائیں گی، فی الحال کسی اور عدالت کو اختیارات دیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 22 فروری 2025 کو کراچی کے ڈیفنس علاقے سے نوجوان اداکار ساحر حسن کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION