ویب ڈیسک
|
7 مہینے پہلے
ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ

تہران: ایرانی فضائی دفاعی یونٹ نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ طیارہ ملک کے مغربی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی خبررساں ادارے مہر کے مطابق پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوا، تاہم ایرانی کمانڈوز نے اسے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی ایرانی میڈیا نے دو ایف 35 طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اسرائیلی فوج نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











