03:55 , 23 جون 2026
Watch Live

لنڈسے گراہم: وقت آگیا ہے سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہو جائے

لنڈسے گراہم

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہو کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے۔

ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں لنڈسے گراہم نے کہا کہ ان کے خیال میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی 2026 کے دوران ممکن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال نئے سفارتی مواقع پیدا کر رہی ہے، جس سے خطے میں تعلقات کے نئے باب کھل سکتے ہیں۔

لنڈسے گراہم کے مطابق سعودی عرب کی ابراہم معاہدے میں شمولیت خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت ایران کے کردار سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق ایران بھی مستقبل میں اس سفارتی عمل کا حصہ بن سکتا ہے، چاہے ایران اور امریکا کے درمیان کسی معاہدے پر اتفاق ہو یا نہ ہو۔

امریکی سینیٹر نے زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے تمام فریقین کو مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION