07:20 , 23 جون 2026
Watch Live

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، باجوڑ، بونیر، ہنگو، شانگلہ، کوہاٹ، مہمند اور شبقدر سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی آئی خان اور ملتان سمیت پنجاب اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کی لرزش محسوس کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک جاری رہے، جس کے دوران شہری احتیاطاً کھلی جگہوں کی جانب منتقل ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جو ماضی میں بھی متعدد زلزلوں کا مرکز رہ چکا ہے۔

ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی، جس کے باعث وسیع علاقے میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION