01:33 , 23 جون 2025
Watch Live

بھارت نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کر دی

بھارت نے پاکستان سے کشیدگی کے باعث ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیو اجیت سائکیا نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ایونٹس سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔”

ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ اس وقت صرف آئی پی ایل اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر ہے، اور بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور افواہ پر مبنی ہیں۔ اگر کسی ایونٹ سے متعلق کوئی فیصلہ کیا گیا، تو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبردار ہو چکا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION