09:06 , 18 مئی 2025
Watch Live

ایمیزون کا خلائی مارکیٹ میں قدم، پہلا انٹرنیٹ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

واشنگٹن: ایمیزون نے خلائی مارکیٹ میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا انٹرنیٹ سیٹلائٹ فلوریڈا سے خلا میں روانہ کر دیا، جس کے ساتھ ہی 10 ارب ڈالر کے ’پروجیکٹ کوئپر‘ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

پروجیکٹ کوئپر کے تحت ایمیزون دنیا بھر میں صارفین، کاروباری اداروں اور حکومتوں کو تیز رفتار اور کم لاگت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3,200 سے زائد سیٹلائٹس مدار میں بھیجے گا۔

ایمیزون نے ابتدائی طور پر 27 سیٹلائٹس لانچ کیے ہیں، جو ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹار لنک سسٹم کا مقابلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ اسپیس ایکس کے 7,000 سے زائد سیٹلائٹس پہلے ہی مدار میں موجود ہیں، جبکہ یورپی کمپنی ’ون ویب‘ کے بھی سیکڑوں سیٹلائٹس مدار میں گردش کر رہے ہیں۔

ایمیزون کے اس اقدام کو عالمی انٹرنیٹ ایکسیس کی دنیا میں ایک بڑا اور اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION