02:55 , 20 اپریل 2026
Watch Live

طوبیٰ انور کا محبت پر بیان، لوگوں میں رومانس ختم ہونے کا تاثر

طوبیٰ انور کا محبت پر بیان

اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ آج کے دور میں محبت اور کسی کو دل سے چاہنے کا جذبہ کم ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات ایک حالیہ انٹرویو کے دوران محبت اور رومانوی تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔

اداکارہ کے مطابق جب کوئی انسان آپ کو توجہ اور دیکھ بھال دیتا ہے تو اسے محبت سمجھا جاتا ہے، مگر آج کے دور میں حقیقی محبت کم دکھائی دیتی ہے۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ لوگوں میں ویسا پیار اور رومانس باقی نہیں رہا جیسا پہلے زمانے میں ہوتا تھا۔

اداکارہ فضا علی کا عمر اور حق مہر سے متعلق انکشاف

ان کے مطابق آج کے لوگ زیادہ مصروف ہیں، مختلف مسائل کا شکار ہیں اور ان کے پاس تعلقات کے کئی آپشنز موجود ہیں، جس کی وجہ سے جذباتی وابستگی کمزور ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر رشتہ ہمیشہ قائم رہنے والا نہیں ہوتا اور حقیقت زندگی میں فلمی انداز کی محبت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

اداکارہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بھی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION