08:10 , 30 اپریل 2026
Watch Live

ایک سال میں 2 رمضان المبارک کب ہوں گے؟

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے، دنیا بھر کے مسلمان مقدس مہینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند سالوں میں مسلمان ایک سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک کو دیکھیں گے؟

جی ہاں، آنے والے سالوں میں، دنیا بھر کے مسلمان 2030 میں دو مرتبہ رمضان کا تجربہ کریں گے۔ یہ واقعہ ہر 33 سال بعد ہوتا ہے، اور ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ قمری سال شمسی سال سے تقریباً 11-12 دن چھوٹا ہوتا ہے۔ دبئی میں قائم فلکیات کے ایک گروپ کے سی ای او ماہر فلکیات حسن احمد الحریری کے مطابق، رمضان کا ایک سال میں دو بار آنا حیران کن نہیں ہے، کیونکہ ہر قمری مہینہ سالانہ 10-11 دن آگے بڑھتا ہے۔

2030 کا پہلا رمضان 4 جنوری کو شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ دوسرا 26 دسمبر کو شروع ہوگا۔ اس کے نتیجے میں، دنیا بھر کے مسلمان اس سال 36 روزے رکھیں گے۔ آخری بار ایک سال میں دو بار رمضان 1997 میں آیا تھا اور 2063 سے پہلے ایسا نہیں ہو گا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION