03:04 , 23 جون 2025
Watch Live

برطانیہ نے اسرائیل سے تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی ناکہ بندی کو ’غیر اخلاقی‘ قرار

لندن: برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی "اخلاقی طور پر غلط” اور "ناقابلِ قبول” ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے قابل مذمت اقدامات اور اشتعال انگیز بیانات اُسے دنیا میں تنہا کر رہے ہیں۔ برطانیہ نے اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں تو مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیل کی امدادی نظام پر اجارہ داری کی کوششیں "انسانی اصولوں کی خلاف ورزی” اور "خطرناک” ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں شہریوں کو قحط کا سامنا ہے، اور اسرائیل کی جانب سے 11 ہفتوں سے جاری امداد کی ناکہ بندی ظالمانہ ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ غیر انسانی اقدامات فوری طور پر بند کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION