03:01 , 25 اپریل 2025
Watch Live

جعفر ایکسپریس حملہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں جن کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں۔ تاہم پہلے سے دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION