12:12 , 13 جولائی 2025
Watch Live

امت مسلمہ متحد ہو جائے، بصورتِ دیگر پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، صدر اردوان

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ اختلافات بھلا کر متحد ہو جائے، بصورتِ دیگر پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو "ہٹلر” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پورے خطے کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، اس لیے مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ، شام، یمن، لیبیا اور اب ایران پر جارحیت خطے میں شدید عدم استحکام پیدا کر رہی ہے۔ نیتن یاہو خطے میں امن کے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ترک صدر نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور زور دیا کہ موجودہ صورتحال کا حل سفارت کاری اور مذاکرات ہی ہیں۔

انہوں نے دو ریاستی فلسطینی حل کی بھی بھرپور حمایت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کو روکے۔

اجلاس میں 40 سے زائد ممالک کے سفارتکار شریک ہوئے۔ ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ پاکستان کی نمائندگی اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں غزہ، ایران-اسرائیل کشیدگی اور مسلم دنیا کے چیلنجز پر خصوصی سیشنز ہوئے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر مذاکرات سے دو دن قبل حملہ کر کے ثابت کیا کہ وہ سفارتکاری کا مخالف ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION