03:37 , 14 مئی 2025
Watch Live

عیدالاضحیٰ پر 10 روزہ تعطیلات کا اعلان

ڈھاکا: بنگلا دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق الاسلام کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد عوام کو عید کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کا موقع دینا ہے۔

شفیق الاسلام نے مزید بتایا کہ طویل تعطیلات کے باعث سرکاری امور متاثر نہ ہوں، اس لیے دفاتر 17 اور 24 مئی کو (ہفتہ کے دن) کھلے رہیں گے۔

علاوہ ازیں، مشاورتی کونسل نے اپنے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی پالیسی "سائبر شروکھا آردیش 2025” کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION