02:23 , 25 اپریل 2025
Watch Live

غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد پچاسی ہوگئی

غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد پچاسی ہوگئی۔ شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اڑتالیس گھنٹوں میں صہیونی بربریت کی بھینٹ چڑھنے والے فلسطینیوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ مجموعی شہادتوں کی تعداد انچاس ہزار پانچ سو سینتالیس ہے۔ حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس اور رفح میں بھی دس رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ فلسطینیوں کے خون کے پیاسے اسرائیلی وزیر اعظم نیتین یاہو نے مزید فضائی حملوں کا عندیہ دیا ہے۔

صہیونی فوج نے زمینی آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے نتساریم کوریڈور پر پھر سے قبضہ کرلیا۔ شمال اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفرزون بنانے کیلئے زمینی کارروائی بھی کی گئی۔

اسرائیلی جارحیت پر مسلمان ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ قطر، مصر، سعودی عرب، اردن اور ترکیہ غزہ جنگ بندی کو یقینی بنانے کیلئے امریکہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی بچوں کے قتل پر جمائما گولڈ سمتھ نے بین الاقوامی رہنماوں کی منافقت کا پردہ چاک کردیا۔ ایکس پر لکھا سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو چھتیس اسرائیلی بچوں کے قتل کی مذمت کرنے والے بین الاقوامی رہنما ایک سو تیس فلسطینی بچوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION