01:56 , 25 اپریل 2025
Watch Live

جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر کو وزیراعظم نے 25 لاکھ دیدیا!

وزیراعظم شہباز شریف کی قومی فٹبالر محمد ریاض کی دل کھول کر مالی معاونت۔ 25 لاکھ روپے کا چیک تھما دیا، پسند کی سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم سے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کو داد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور ان کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قوم کے ہونہار کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دینگے۔

وزیر اعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کرتے ہوئے ان کی پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دینے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ محمد ریاض نے وزیراعظم کی جانب سے مالی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION