03:43 , 27 اپریل 2025
Watch Live

مسجد نبوی میں طبی انقلاب! ایمبولینس سکوٹر نے 91 زندگیاں بچائیں

مسجد نبوی

مدینہ منورہ میں رمضان 2025 کے مقدس مہینے کے دوران زائرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے خصوصی ایمرجنسی اسکوٹر سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ جدید اسکوٹرز ہنگامی طبی عملے کو ہجوم میں تیزی سے حرکت کرنے میں مدد دیتے ہیں، تاکہ ضرورت مند افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

اس سہولت کے آغاز سے اب تک 91 ہنگامی کیسز کو کامیابی سے نمٹایا جا چکا ہے، جہاں مریضوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

یہ جدید اقدام مسجد نبوی اور اس کے گرد و نواح میں ہنگامی ردعمل کے وقت کو بہتر بنانے اور زائرین کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام سے رمضان المبارک کے دوران ہجوم کے درمیان فوری طبی امداد یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION