01:57 , 16 جون 2025
Watch Live

نیو یارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستان کی بڑی عسکری کامیابی قرار دیدیا

نیویارک: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے مؤثر جواب کے بعد جنرل عاصم منیر "قومی نجات دہندہ” کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

 

اخبار کے مطابق، پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، معاشی اور سلامتی کے بحرانوں کا شکار تھا، لیکن بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل فتح نے قومی بیانیے میں نئی روح پھونک دی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کشیدگی بڑھی۔ پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ آپریشن کی کامیابی نے مسلح افواج کی ساکھ کو مزید مضبوط کیا اور عوامی اعتماد میں اضافہ کیا۔ ملک بھر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔

بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان نے جنگ سے بچنے کیلئے سیزفائر کی پیشکش قبول کی۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں یہ کامیابی نہ صرف عسکری پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے بلکہ اس نے انہیں عوامی سطح پر نجات دہندہ کے طور پر پیش کیا۔

میڈیا ہمارا فخر ہے، ہم نے سچ چھپایا نہیں، بتایا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ میڈیا نے حالیہ صورتحال میں شاندار اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، جو قابلِ فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ نہیں چھپایا، جو حقیقت تھی وہی قوم کے سامنے رکھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION