وفاقی حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے چارجنگ سٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمت میں 45 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، اور اب ای وی چارجنگ سٹیشنز کے لیے بجلی کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے چارجنگ سٹیشنز کے لیے قواعد و ضوابط بھی مرتب کر لیے ہیں اور اب یہ سٹیشنز صرف 15 دنوں میں اجازت نامہ (این او سی) حاصل کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک ای پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے چارجنگ سٹیشنز کی منظوری دی جائے گی۔ اویس لغاری نے کہا کہ ہر محلے میں چارجنگ سٹیشن قائم کیا جائے گا اور اس کاروبار کو شروع کرنے کے لیے 18 سے 20 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کارکردگی میں 2024 کے دوران بہتری آئی ہے اور گردشی قرضے میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ ان کے مطابق، جولائی سے نومبر 2023 کے دوران گردشی قرضہ 223 ارب روپے تھا، جو کہ 2024 کے اسی عرصے میں 170 ارب روپے تک محدود کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے انڈسٹریل زونز کو مساوی بنیادوں پر بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے صنعتی زونز کی بجلی کی فراہمی کے نظام میں تبدیلی کی جائے گی۔
اس اقدام کو عالمی سطح پر ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ یہ اقدامات ماحول کے لیے مثبت ہیں اور عوام کے لیے سفر کے اخراجات میں کمی اور ای وی گاڑیوں کا متبادل فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے لیے یہ ایک بڑا موقع ثابت ہوگا۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
7 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
9 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…7 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…9 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…11 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…11 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…7 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…8 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…9 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…11 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…6 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…8 گھنٹے ago













