10:05 , 21 اپریل 2025
Watch Live

معروف پاپ اسٹار کمرے میں مردہ پائے گے!

نامور کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہیسنگ گزشتہ شام سیئول میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔ ان کی اپنے منیجر سے ملاقات طے تھی، لیکن وہ اس میں شریک نہ ہو سکے۔ بعد ازاں پاپ اسٹار کی والدہ نے انہیں بے ہوش پایا اور اسپتال لے جانے پر موت کی تصدیق ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم خودکشی یا منشیات کے زیادہ استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ موقع پر کسی غیر فطری سرگرمی کے آثار نہیں ملے، جس سے امکان ظاہر ہوتا ہے کہ موت طبعی وجوہات کی بنا پر ہوئی۔

چو وہیسنگ نے 2002 میں "لائیک اے مووی” کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں ان کا کیریئر کامیاب رہا۔ تاہم 2021 میں غیر قانونی دوا استعمال کرنے پر انہیں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی، جس کے بعد ان کا کیریئر متاثر ہوا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION