03:17 , 25 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ٹی20 میچ میں کل ٹکرائیں گے

پاکستان اور نیوزی لینڈ تیسرے ٹی20 میچ میں کل ٹکرائیں گے۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

کیویز پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کرنے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ گرین شرٹس بھی کم بیک کرنے کیلئے تیار ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب قومی ہیڈکوچ عاقب جاوید نے تیسرے ٹی20 میچ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا، کہا پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی اور ٹیم سیریز جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم اصل تیاری ایشیا کپ اور ورلڈکپ کیلئے کر رہے ہیں۔

پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کیخلاف دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ آکلینڈ میں قومی ٹیم یہ میچ ہار گئی تو سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION