امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں متوقع

سی این این کے مطابق امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں منعقد ہو سکتا ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے ان مذاکرات کے شیڈول کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا، جسے اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی وفد کی قیادت اس ملاقات میں جے ڈی وینس نے کی تھی جبکہ ان کے ہمراہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کی واپسی کے بعد امریکا ایران مذاکرات کی تاریخ کا اعلان ہوگا
ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے تھے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اسلام آباد میں ہونے والے پہلے دور کے بعد دونوں فریقین نے بعض امور پر پیش رفت کی اور مزید ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔
اب عالمی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر اگلا مرحلہ پاکستان میں ہوگا، تاہم اس کی حتمی تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔










