12:35 , 18 اپریل 2026
Watch Live

اسلام آباد میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ، سرکاری رپورٹ جاری

ایچ آئی وی کیسز

اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس پر صحت کے ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق 2025 میں اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے 498 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ جنوری 2025 سے مارچ 2026 تک مزید 618 نئے کیسز سامنے آئے۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہر ماہ اوسطاً 41 سے زائد افراد ایچ آئی وی کا شکار ہو رہے ہیں، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد میں 397 مرد، 106 خواتین، 93 خواجہ سرا اور 22 بچے شامل ہیں، جبکہ نوجوان مردوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

2026 کی پہلی سہ ماہی میں مزید 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مختلف مہینوں میں کیسز کی شرح میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق نوجوانوں میں منشیات خصوصاً آئس کے استعمال کے بعد غیر محفوظ رویے ایچ آئی وی پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔

پاکستان میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً ساڑھے 3 لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے، جس پر مؤثر حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION