02:12 , 18 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان کی امریکا-ایران کشیدگی میں ثالثی، عالمی سطح پر تعریف

پاکستان کی عالمی سطح پر تعریف
پاکستان کی عالمی سطح پر تعریف

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مؤثر ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی حاصل کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سفارتی کردار کو خطے میں امن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کی سفارتی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

سنگاپور کے ایک نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال بھارت کے لیے ایک “ویک اپ کال” ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی میڈیا کے بعض بیانیوں اور شدت پسند پروپیگنڈے نے پاکستان کے خلاف منفی تاثر کو مزید بڑھایا۔

دوسری جانب کیرولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے غیر معمولی مؤثر ثالثی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ذریعے سفارتی رابطے جاری رکھنا اہم ہے۔

ایران میں پاکستانی سفیر کے مطابق ایران کو موجودہ صورتحال میں پاکستان پر زیادہ اعتماد ہے، اور اسی وجہ سے ثالثی کے لیے پاکستان ایک اہم اور قابلِ اعتماد راستہ بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION