01:10 , 30 اپریل 2026
Watch Live

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا، تدفین کل مصر میں ہوگی

اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات لزبن میں ادا کردی گئیں۔ تدفین کل مصر کے شہر اسوان میں ہوگی۔

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت اہم غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان کی طرف سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر خزانہ نے اسماعیلیوں کے نئے امام پرنس رحیم الحسینی آغا خان سے ملاقات کی اور پاکستان کی طرف سے پرنس کریم آغا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان پانچ فروری کو اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION