ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
چیمپئنز ٹرافی: بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے 165 رنز بنا کر 21 سال پرانا انفرادی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اننگز کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے ڈکٹ کے 165 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت مجموعی طور پر 351 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔
اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ڈکٹ نے چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی سکور کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اب وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نیتھن ایسٹل کے پاس تھا جنہوں نے 2004 میں امریکا کے خلاف ناقابل شکست 145 رنز بنائے تھے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION














