09:16 , 27 اپریل 2025
Watch Live

شدید گرمی: اسکولوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں کیلئے اہم احتیاطی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق بچوں اور اساتذہ کیلئے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کلاسز سایہ دار اور ہوادار مقامات پر لی جائیں، اور پنکھے یا دیگر ٹھنڈک کے آلات مکمل فعال ہوں۔ دوپہر کے وقت آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ اسکول عملے کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت دی جائے۔

محکمہ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

لاہور 37 ، ملتان ، ڈی جی خان اور سرگودھا میں 40 جبکہ سندھ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا۔ محکمہ نے اسکول انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ بچوں کی صحت و سلامتی کو اولین ترجیح دیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION