11:26 , 21 اپریل 2025
Watch Live

یو اے ای نے 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کروا دیا

متحدہ عرب امارات نے 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کروا دیا ہے۔

اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق، یہ نوٹ کاغذ کی بجائے پالیمر سے تیار کیا گیا ہے اور جدید سکیورٹی خصوصیات سے لیس ہے۔ اس میں اسپارک فلو ڈائیمنشنز اور کائینگرام کلرز جیسی جدید ٹیکنالوجیز شامل کی گئی ہیں تاکہ جعلی نوٹوں کی روک تھام کی جا سکے۔

نئے نوٹ کا ڈیزائن سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں تیار کیا گیا ہے، جس کے سامنے اُم القیوین کا تاریخی قلعہ اور پیچھے فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ نوٹ پر بصارت سے محروم افراد کے لیے بریل علامات بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ وہ اس کی مالیت آسانی سے پہچان سکیں۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے مطابق، نیا 100 درہم کا نوٹ پرانے نوٹ کے ساتھ بھی قابل استعمال رہے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION