ویب ڈیسک
|
12 مہینے پہلے
آسٹریلیا کے عام انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی

آسٹریلیا کے عام انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی نے ایک بار پھر واضح کامیابی حاصل کر لی، جبکہ اپوزیشن نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم انتھونی البانی کو مبارکباد دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، آسٹریلیا میں حکومت سازی کیلئے کم از کم 76 نشستیں درکار ہوتی ہیں، جبکہ لیبر پارٹی نے 86 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن، جو مسلم مخالف بیانات کیلئے جانے جاتے تھے، اپنی نشست بھی ہار گئے۔
انتخابی مہم کے دوران لبرل پارٹی کو اسرائیل کی کھلی حمایت پر عوامی مخالفت کا سامنا رہا۔ شکست کے بعد پیٹر ڈٹن نے کہا کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، اور میں اس ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
اس تاریخی کامیابی کے ساتھ انتھونی البانی آسٹریلیا کے 21 سال میں پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جو لگاتار دوسری مرتبہ تین سالہ مدت کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

















