08:48 , 16 جولائی 2025
Watch Live

اداکارہ حمیرہ اصغر دو شناختی کارڈ استعمال کرتی تھیں، پولیس کو اہم شواہد مل گئے

اداکارہ حمیرہ اصغر دو شناختی کارڈ استعمال کرتی تھیں، پولیس کو اہم شواہد مل گئے

لاہور: اداکارہ و ماڈل حمیرہ اصغر کی موت سے متعلق تحقیقات میں ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دو مختلف کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) استعمال کر رہی تھیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو ایک اصلی اور دوسرا تبدیل شدہ شناختی کارڈ ملا ہے۔ اصلی شناختی کارڈ پر تاریخِ پیدائش 10 اکتوبر 1983 درج ہے، جبکہ تبدیل شدہ شناختی کارڈ میں 10 اکتوبر 1997 لکھی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حمیرہ اصغر نے اپنی عمر کم ظاہر کرنے کے لیے یہ تبدیلی کی تاکہ وہ شوبز انڈسٹری میں خود کو کم عمر ظاہر کر کے پیشہ ورانہ فوائد حاصل کر سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION