ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
فیڈرل بورڈ نے نویں و دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال 2025 کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا، جہاں اس بار بھی پوزیشن ہولڈرز میں طالبات نمایاں رہیں۔
وفاقی نظامت تعلیمات کے کسی بھی ادارے کو کوئی پوزیشن حاصل نہ ہو سکی۔
سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن: مریم ندیم (آرمی پبلک اسکول، محفوظ روڈ راولپنڈی) — 1093 نمبر
دوسری پوزیشن: آمنہ ناصر (لاہور گرائمر اسکول، واہ کینٹ) — 1087 نمبر
تیسری پوزیشن: علیشاء ثاقب (املاح فاؤنڈیشن اسکول، راولپنڈی) اور فاطمہ واجد (آرمی پبلک اسکول، اٹک) — 1083 نمبر (مشترکہ)
ہیومینٹیز گروپ میں پوزیشنز
پہلی پوزیشن: ثناء بی بی (شائنگ اسٹار پبلک اسکول، راولپنڈی کینٹ) — 1045 نمبر
دوسری پوزیشن: عبد الرحمن (انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس، اسلام آباد) — 1029 نمبر
تیسری پوزیشن: محمد سفیان احمد (اسی ادارے سے) — 1022 نمبر
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ہنر کا سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے چین نے اپنی آبادی کو طاقت بنایا، ویسے ہی ہمیں نوجوانوں پر توجہ دینا ہوگی۔











