02:59 , 30 اپریل 2026
Watch Live

انقلابی شاعر احمد فراز کی 94ویں سالگرہ

شاعر احمد فراز

آج معروف انقلابی شاعر احمد فراز کی 94ویں سالگرہ منائی گئی۔ احمد فراز 12 جنوری 1931 کو خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا۔

شاعر احمد فراز نے اردو، فارسی اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں اور اپنے منفرد اسلوب کی بدولت اردو شاعری میں اہم مقام حاصل کیا۔ ان کے مشہور شعری مجموعے "تنہا تنہا”، "دردِ آشوب”، "نایافت”، "شب خون”، "میرے خواب ریزہ ریزہ” اور "جاناں جاناں” آج بھی قارئین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

حکومت پاکستان نے احمد فراز کی اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں کئی اعزازات سے نوازا، جن میں آدم جی ادبی ایوارڈ، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز شامل ہیں۔

احمد فراز 25 اگست 2008 کو اسلام آباد میں گردوں کی خرابی کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی یادگار شاعری آج بھی دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION