ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
جنرل اسماعیل قانی کی شہادت کی خبریں جھوٹی ثابت، تہران میں عوامی تقریب میں شرکت

ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی کے بارے میں اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، جنرل قانی کو حال ہی میں تہران میں ایک عوامی جشن کے دوران خیریت سے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جنرل قانی کو تہران کی سڑکوں پر عوام کے پرجوش استقبال کا جواب دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے 13 جون کو اسرائیلی حملے میں ان کی موت کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔
Iranian General Esmail Qaani RISES from the DEAD
Declared ‘assassinated’ June 13 after Israeli airstrikes by NYT
Now reportedly seen at Tehran’s ‘Victory Celebration’ — SNN footage pic.twitter.com/Yc73jVPMLy
— RT (@RT_com) June 24, 2025
یاد رہے کہ بعض امریکی و مغربی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل قانی اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں، لیکن حالیہ ویڈیو ان خبروں کی تردید کر رہی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ایرانی رہنماؤں کے بارے میں ایسی جھوٹی خبریں سامنے آئیں۔ اس سے قبل علی شمخانی کی شہادت کی افواہ بھی غلط ثابت ہوئی تھی۔
تہران میں جشنِ فتح اسرائیل سے حالیہ جنگ بندی کے بعد منایا گیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ جنرل قانی کی موجودگی نے شرکاء کے حوصلے مزید بلند کر دیے۔

















