06:46 , 30 اپریل 2026
Watch Live

دبئی میں سرکاری ملازمین کیلئے 3 دن کی ہفتہ وار چھٹی کا نیا پروگرام

دبئی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے موسم گرما میں ہفتے میں 3 دن چھٹی اور 4 دن کام کرنے کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکیم یکم جولائی سے 12 ستمبر تک جاری رہے گی۔

پروگرام کے تحت ملازمین کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلا گروپ پیر تا جمعرات روزانہ 8 گھنٹے کام کرے گا اور جمعہ سے اتوار تک چھٹیاں حاصل کرے گا۔

دوسرا گروپ پیر تا جمعرات روزانہ 7 گھنٹے کام کرے گا، جمعے کو آدھا دن، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی دی جائے گی۔ یہ منصوبہ ملازمین کی معیار زندگی بہتر بنانے اور حکومتی وسائل کی بچت کے لیے بنایا گیا ہے۔

دبئی کے ہیومین ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے پچھلے سال اس پائلٹ پروگرام کو کامیاب قرار دے کر ایک سال مزید اس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ شارجہ میں بھی 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کا ایسا پروگرام متعارف کرایا جا چکا ہے، جبکہ دنیا بھر میں 4 دن ہفتہ وار کام کے تجربات سے ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں بہتری سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION