09:11 , 27 اپریل 2025
Watch Live

ایشیائی فلم کی باکس آفس پر دھوم، 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمانے میں کامیاب

بیجنگ: چین کی اینیمیٹڈ فلم نی زہا 2 نے باکس آفس پر 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے بالی ووڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نی زہا 2 نے 3 سے 9 مارچ کے دوران 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی آمدنی 2.04 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ یہ پہلی ایشیائی اور اینیمیٹڈ فلم ہے جس نے 2 ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اس سے پہلے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ 2 تھی، جس نے 1.7 ارب ڈالرز کمائے تھے۔

نی زہا 2 29 جنوری 2025 کو ریلیز ہوئی اور یہ 7ویں فلم ہے جس نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا۔ فلم دنیا بھر میں مزید ممالک میں ریلیز ہو گی، جس سے اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اب تک یہ فلم دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر پہنچ چکی ہے اور ایوینجرز: انفینٹی وار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نی زہا 2 2025 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے اور امکان ہے کہ یہ ریکارڈ سال کے اختتام تک قائم رہے گا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION