12:28 , 22 اپریل 2026
Watch Live

افغان طالبان رجیم کی انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گردی کی سرپرستی بے نقاب

افغان طالبان کی سرپرستی بے نقاب

افغانستان میں طالبان کی حکمرانی ایک بار پھر عالمی تنقید کی زد میں آ گئی ہے، جہاں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گرد گروہوں سے روابط نے اس رجیم کا سخت چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغان طالبان رجیم کی پالیسیوں کو عالمی سطح پر شدید مخالفت کا سامنا ہے، اور اسے ایک غیر جمہوری اور انتہا پسند نظام قرار دیا جا رہا ہے جو نہ صرف افغان عوام بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک فارن پالیسی ان فوکس کے مطابق طالبان کی سخت گیر حکمرانی اور عالمی سطح پر تنہائی نے افغانستان کی قانونی حیثیت اور شہری آزادیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے دہشت گرد تنظیموں جیسے  القاعدہ اور  فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) سے تعلقات بدستور برقرار ہیں، اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے۔

افغان طالبان پر افغان رہنماؤں کی تنقید، دہشت گردوں کے اڈے بے نقاب

رپورٹ کے مطابق طالبان کی خودمختاری کے دعوے عالمی سطح پر قابل قبول نہیں، اور اب تک دنیا کے بہت کم ممالک نے اس حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے، جس کے باعث افغانستان کو بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے مسائل کا سامنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان شدید اقتصادی بحران، غربت اور انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر طالبان حکومت نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہ کی تو نہ صرف افغانستان کی تنہائی مزید بڑھے گی بلکہ خطے میں سیکیورٹی خدشات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION