08:16 , 13 مئی 2026
Watch Live

دنانیر مبین کا کیریئر کو اولین ترجیح دینے کا اعلان

دنانیر مبین

پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے مستقبل، محبت اور کیریئر سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی پہلی ترجیح ان کا کام، اہداف اور ذاتی ترقی ہے، اور وہ کسی بھی صورت اپنے کیریئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

دنانیر مبین کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی شخص کو حاصل کرنے کے لیے اپنی شناخت یا مستقبل کو نقصان نہیں پہنچائیں گی، کیونکہ خود اعتمادی اور خود مختاری ان کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت اپنی زندگی سے مطمئن ہیں اور مکمل توجہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق محبت زندگی کا ایک اہم پہلو ضرور ہے، مگر وہ اسے اپنی کامیابیوں پر حاوی نہیں ہونے دیں گی۔

دنانیر نے مداحوں کی جانب سے مختلف اداکاروں کے ساتھ جوڑے جانے پر بھی بات کی اور کہا کہ اگرچہ یہ ڈراموں کی مقبولیت کا حصہ ہوتا ہے، لیکن اس کے اثرات ان کے گھر والوں پر بھی پڑتے ہیں۔

ان کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں کبھی کبھار ان کے والدین کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں، تاہم وہ اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION