08:53 , 16 جولائی 2025
Watch Live

داسو ہائیڈروپاور منصوبہ 2027 تک بجلی کی فراہمی شروع کرے گا

خیبر پختونخوا کے اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا داسو ہائیڈروپاور منصوبہ 2027 میں بجلی پیدا کرنا شروع کرے گا۔ یہ دنیا کے بڑے "رن آف دی ریور” منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔

یہ منصوبہ مجموعی طور پر 4,320 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ پہلے مرحلے میں یہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جس میں 360 میگاواٹ کے 6 یونٹس شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق یہ منصوبہ سالانہ 12,000 گیگا واٹ آور سے زائد بجلی کی پیداوار کر سکتا ہے۔ اس منصوبے کو ورلڈ بینک کی مالی معاونت حاصل ہوگی۔ یہ منصوبہ پاکستان وژن 2025 اور توانائی پالیسی 2013 کا حصہ ہے۔

داسو ہائیڈروپاور منصوبہ پاکستان کے توانائی بحران کے خاتمے، سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی، اور مستقبل کے توانائی تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION