05:09 , 24 جون 2026
Watch Live

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے، جس سے ان افراد کو سہولت مل گئی ہے جو پہلے مقررہ وقت پر ریٹرن جمع نہیں کروا سکے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی نئی آخری تاریخ اب 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی پرانی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION