12:15 , 22 اپریل 2026
Watch Live

جرمن صدر کی امریکا ایران جنگ پر شدید تنقید، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

جرمن صدر کی امریکا ایران جنگ پر شدید تنقید

برلن: جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کو ایک تباہ کن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

برلن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اس جنگ کا کوئی قابلِ قبول قانونی جواز موجود نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر اس تنازعے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو بھی یہ جنگ غیر ضروری اور غیر مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

جرمن صدر کے مطابق بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا اور عالمی برادری کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر اعتماد کرتا ہوں، سابق سربراہ سی آئی اے

دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جرمن صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خاموشی توڑ کر اس جنگ کی مذمت کرنا قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور یوکرین کے معاملے پر مغربی ممالک کا رویہ دوہرا معیار ظاہر کرتا ہے، جو عالمی انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے تاکہ عالمی امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION