08:42 , 16 مئی 2026
Watch Live

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 2700 روپے سستا

سونے کی قیمت

ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز نمایاں اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2315 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی ہے۔

بجلی قیمتوں پر وزیر خزانہ کا مبہم مؤقف برقرار

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 27 ڈالر کم ہو کر 4717 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہو کر 8525 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION