02:22 , 23 اپریل 2026
Watch Live

سانحہ گل پلازا: انتظامیہ کی کوتاہی بھی سامنے آئی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا میں صرف بلڈر کی نہیں بلکہ انتظامیہ کی بھی کوتاہیاں سامنے آئیں۔ ان کے مطابق انتظامیہ کو دو بار وارننگ دی گئی تھی، لیکن اس پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے یہ حادثہ زیادہ خطرناک ہوا۔ وزیر نے کہا کہ عمارت کے حفاظتی اقدامات مکمل نہیں تھے اور اسی وجہ سے نقصان بڑھ گیا۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا ہے، جو واقعے کی تم,م پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔ کمیشن بلڈر اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو بھی جانچ رہا ہے تاکہ ذمہ دار افراد کو سامنے لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ہر عمارت کے حفاظتی معیار کی جانچ یقینی بنائی جائے گی تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے تین سالہ خاندانی تنازع ختم کرا دیا

وزیر نے مزید بتایا کہ اگر کسی عمارت کا آڈٹ نہ کرایا گیا یا حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی تو اس عمارت کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ یہ قدم مستقبل میں کسی بھی حادثے کی روک تھام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

یہ واقعہ، یعنیسانحہ گل پلازا. 17 جنو پلازاری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر پیش آیا۔ اس سانحے میں آگ تین دن تک بھڑکتی رہی اور 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ اس واقعے نے عوام اور سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل پیدا کیا اور انتظامیہ کے اقدامات پر سوال اٹھائے گئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION